ورژنز: ہسپانوی (میکسیکو) | فرانسیسی (کینیڈا) | پرتگالی (برازیل)
خوش آمدید۔ آپ یہ جاننے کے لیے صحیح جگہ پر ہیں کہ Socure Inc. (مجموعی طور پر “Socure,” “ہم,” “ہمیں,” یا “ہمارا”) ہمارے پیش گوئی کرنے والی دستاویز کی تصدیق (“DocV”) حل کے ذریعے شناخت کی تصدیق اور فراڈ سے بچاؤ کی سروسز کاروباری کسٹمرز کو فراہم کرتا ہے۔ اس دستاویز اور بائیو میٹرک تصدیق کا رازداری کا نوٹس (“رازداری کا نوٹس”) بتاتا ہے کہ DocV کیسے کام کرتا ہے، ذاتی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں (اور Sources)، ہم آپ کی ذاتی معلومات کہاں اسٹور اور منتقل کرتے ہیں، ہم آپ کی معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں، ہم آپ کی معلومات کا کیسے انکشاف کرتے ہیں، ہم آپ کی معلومات کو کتنا عرصہ برقرار رکھتے ہیں، ہم آپ کی معلومات کی کیسے حفاظت کرتے ہیں، ہماری پروسیسنگ کے لیے قانونی بنیادیں، آپ کے ڈیٹا کے حقوق، آپ کے ڈیٹا کے حقوق کو کیسے نافذ کیا جائے اور کیسے ہم سے رابطہ کیا جائے۔
قابلِ اطلاق قانون کے تحت، ہم اس ویب سائٹ پر ایک نیا ورژن شائع کر کے اس نوٹس کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ Socure میں ایک عالمی رازداری کا بیان بھی ہے جو ہمارے تمام پراڈکٹس اور سروسز پر لاگو ہوتا ہے۔ اگر آپ کے کاروباری کسٹمرز DocV اور ہمارے دیگر پراڈکٹس اور سروسز استعمال کرتے ہیں تو عالمی رازداری کا بیان اور یہ رازداری نوٹس دونوں لاگو ہوتے ہیں۔ (اگر آپ کو نہیں پتہ کہ ہمارے کسٹمرز کون سے پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں تو براہ مہربانی ان سے پوچھیں۔)
DocV کیسے کام کرتا ہے
جب آپ DocV سے تعامل کرتے ہیں تو ہم Socure کی استعمال کی شرائط اور اس رازداری نوٹس سے آپ کی رضامندی کا پوچھتے ہیں۔ اگر آپ رضامندی دینے سے انکار کرتے ہیں تو ٹرانزیکشن منسوخ ہو جائے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ Socure آپ کی ذاتی معلومات جمع نہیں کرتا۔ چونکہ Socure سروس فراہم کنندہ ہے، اس لیے آپ کو Socure کے کاروباری کسٹمر سے رابطہ کرنا ہو گا جس نے آپ کو DocV کی طرف بھیجا تاکہ ان متبادل آپشنز پر بات کی جا سکے جو وہ شناخت کی خودکار تصدیق کے لیے فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ رضامندی دیتے ہیں تو آپ کو اپنی شناختی دستاویز (مثلاً ڈرائیونگ لائسنس کا اگلا اور پچھلا حصہ یا پاسپورٹ) کی ایک یا زیادہ تصویریں جمع کرانے کا کہا جائے گا۔ آپ کو ایک سیلفی جمع کرانے کا بھی کہا جا سکتا ہے، ابتدائی ٹرانزیکشن کے لیے یا سیلفی کی دوبارہ تصدیق کے لیے۔ آپ کی طرف سے اپنی تصویریں کھینچنے یا جمع کرانے کے دوران، آپ کے ڈیوائس اور اس بارے میں معلومات کہ آپ اس سے کیسے تعامل کرتے ہیں خودکار طور پر جمع کی جا سکتی ہیں تاکہ غیر معمولی یا مشکوک سرگرمی کا کھوج لگانے میں ہماری مدد کی جا سکے۔
Socure معیاری تصویریں کیپچر کرنے اور آپ کی جمع کرائی گئی تصویروں اور تصویریں جمع کرانے کے لیے آپ جو ڈیوائس استعمال کرتے ہیں ان کا تجزیہ کرنے کے لیے مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت استعمال کرتا ہے۔ آپ کی تصویروں اور بائیو میٹرک معلومات کا چہرے کی تصدیق (1 تصویر بموازنہ 1 تصویر)، چہرے کی پہچان (1 تصویر بموازنہ 2 یا زیادہ تصویریں)، یا دونوں کے ذریعے تجزیہ کیا جا سکتا ہے تاکہ DocV شناخت کی تصدیق اور فراڈ سے بچاؤ سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب کی پیشین گوئی کر سکے، جیسے:
- کیا تصویریں جمع کراتے وقت لائیو کھینچی گئی تھیں؟
- کس قسم کی دستاویز جمع کرائی گئی تھی؟
- کیا دستاویز نقلی ہے یا اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے؟
- کیا دستاویز اور سیلفی پر موجود تصویریں مماثل ہیں؟
- کیا دستاویز پر موجود ذاتی معلومات کی تصدیق کی جا سکتی ہے؟
- کیا یہ شخص درخواست کردہ سامان یا سروسز استعمال کرنے کے لیے قانونی عمر کا ہے؟
- کیا ہم نے اس شخص اور/یا ڈیوائس کو پہلے دیکھا ہے؟
- کیا یہ شخص توقع کے مطابق اپنا ڈیوائس استعمال کر رہا ہے؟ کیا یہ کوئی باٹ یا ہیکر تو نہیں؟
یہ Socure کے کاروباری کسٹمر کا خصوصی فیصلہ ہے: (الف) کیا اور کس وجہ (وجوہات) سے آپ کو DocV کو بھیجا گیا ہے؛ (ب) ہم ان کی جانب سے ذاتی معلومات کے کون سے عناصر جمع کرتے اور ان کا تجزیہ کرتے ہیں، بشمول کس قسم کی تصویریں یا دستاویزات کا ہم ان کی جانب سے تجزیہ کرتے ہیں؛ (ج) کون سے متبادل تصدیقی طریقے دستیاب ہیں؛ اور (د) کیا اور کن حالات کے تحت کسی خاص ٹرانزیکشن کو قبول کرنا، اس کا جائزہ لینا یا اسے مسترد کرنا ہے۔
ذاتی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں (اور Sources)
DocV کے لیے، Socure ہمارے کاروباری کسٹمرز یا متوقع کسٹمرز سے، آپ کے ڈیوائس سے، آپ سے، ڈیٹا بروکرز سے اور/یا ہمارے فریقِ ثالث سروس فراہم کنندگان سے آپ کے متعلق ذاتی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ جب آپ DocV سے تعامل کرتے ہیں تو ہماری جمع کردہ ذاتی معلومات کے زمرے ذیل میں بیان کیے گئے ہیں، بشمول ماخذوں کے متعلق معلومات کے۔
ذاتی معلومات کے زمرے | جمع کردہ معلومات کے ماخذ
|
شناخت کاران، جیسے قانونی نام یا عرفی نام، ڈاک کا یا جسمانی پتہ، ای میل پتہ، ٹیلیفون نمبر، سوشل سیکیورٹی نمبر، ڈرائیونگ لائسنس یا ریاست کا شناختی کارڈ نمبر، قومی شناختی نمبر، پاسپورٹ یا دیگر حکومت کا جاری کردہ شناخت کی دستاویز کا نمبر یا دیگر ملتے جلتے شناخت کاران۔ | کاروباری کسٹمرز یا متوقع کسٹمرز کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے حوالے سے Socure کو یہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے حوالے سے Socure کو یہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ڈیٹا بروکرز Socure کو یہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ |
تصویریں، بشمول حکومت کی جاری کردہ یا کوئی اور شناختی دستاویز اور تصویروں کے بارے میں معلومات جیسے شبیہ کاا EXIF ڈیٹا، شبیہ کو کھینچنے کا وقت، شبیہ کو اپ لوڈ کرنے کا وقت، جہاں قابلِ اطلاق ہو۔ | کاروباری کسٹمرز یا متوقع کسٹمرز کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے حوالے سے Socure کو یہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے حوالے سے Socure کو یہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ |
بائیو میٹرک معلومات، جیسے چہرے کے لینڈ مارکس (آنکھوں اور منہ کے کونوں کے کوآرڈینیٹس، ناک یا ٹھوڑی کا سرا) اور چہرے کی امبیڈنگز (چہرے کی خصوصیات کی ویکٹر نمائندگی) جو حکومت کی جاری کردہ شناختی دستاویز اور/یا سیلفی پر موجود چہرے کی تصویروں سے اخذ کی گئی ہیں۔ | آپ کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے حوالے سے Socure کو یہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔
فریقِ ثالث سروس فراہم کنندگان اس حد تک یہ معلومات Socure کو فراہم کر سکتے ہیں جس حد تک وہ ہماری جانب سے آپ کی تصویروں سے بائیو میٹرک معلومات اخذ کرتے ہیں۔ |
ڈیوائس، براؤزر اور نیٹ ورک کی معلومات، بشمول جغرافیائی مقام کا ڈیٹا, جیسے عالمی پوزیشننگ کے سسٹم (GPS) کے کوآرڈینیٹس، انٹرنیٹ پروٹوکول (IP) کا پتہ، منفرد ڈیوائس شناخت کار، ڈیوائس کا سیریل نمبر، ڈیوائس کی قسم، ڈیوائس کا میک اور ماڈل، ڈیوائس کا آپریٹنگ سسٹم، موبائل کیریئر، آن لائن شناخت کار، زبان اور منطقہ وقت کی ترتیبات، ریفر کرنے والے کا URL اور براؤزرز، نیٹ ورک اور ڈیوائسز جو آپ DocV سے تعامل کرتے ہوئے استعمال کرتے ہیں سے متعلق دیگر معلومات۔ | آپ اور آپ کا ڈیوائس یہ معلومات Socure کو خودکار طور پر فراہم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ نے اس طرح کی جمع آوری اپنے ڈیوائس کی ترتیبات میں فعال کر رکھی ہے، ایک مخصوص DocV ٹرانزیکشن کے حوالے سے یا جب آپ ہمارے کاروباری کسٹمرز یا متوقع کسٹمرز کی ایپس یا ویب سائٹس سے تعامل کرتے ہیں۔
ڈیٹا بروکرز Socure کو یہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ |
اس بارے میں رویے کا ڈیٹا اور قیاس آرائیاں کہ آپ کسی سیشن کے دوران عموماً کس طرح اپنے ڈیوائس سے تعامل کرتے ہیں، بشمول سیشن کا وقت، ہماری ایپ یا ویب سائٹ کے کن اجزا سے آپ تعامل کرتے ہیں اور آپ کتنی جلدی اپنی تصویریں کھینچتے یا جمع کرائیں پر کلک کرتے ہیں۔ | آپ اور آپ کا ڈیوائس یہ معلومات Socure کو خودکار طور پر فراہم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ نے اس طرح کی جمع آوری اپنے ڈیوائس کی ترتیبات میں فعال کر رکھی ہے، ایک مخصوص DocV ٹرانزیکشن کے حوالے سے یا جب آپ ہمارے کاروباری کسٹمرز یا متوقع کسٹمرز کی ایپس یا ویب سائٹس سے تعامل کرتے ہیں۔ |
حفاظت یافتہ کلاسیفیکیشنز کی خصوصیات، جیسے عمر، جنس، بظاہر صنف، امیگریشن کی صورتِ حال، نسل، بظاہر جلد کا رنگ اور قومی ماخذ۔ | کاروباری کسٹمرز یا متوقع کسٹمرز مخصوص ٹرانزیکشن کے حوالے سے یا DocV کی کارکردگی ٹیسٹ کرنے کے لیے یہ معلومات Socure کو فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے حوالے سے Socure کو یہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ Socure آپ کے متعلق یہ معلومات اخذ کر سکتا ہے۔ |
کیلیفورنیا کے رہائشی: ہم آپ کے متعلق اوپر دی گئی ساری معلومات جمع کرتے ہیں اور یہ معلومات ذاتی معلومات کے کیلیفورنیا کنزیومر پرائیویسی ایکٹ (CCPA) کے درج ذیل زمروں کے تحت آ سکتی ہیں: کیلیفورنیا کسٹمر ریکارڈز اسٹیچوٹ (Cal. Civ.Code § 1798.80(e)) میں درج ذاتی معلومات کے زمرے؛ انٹرنیٹ یا دیگر الیکٹرانک نیٹ ورک کی سرگرمی کی معلومات؛ آڈیو، الیکٹرانک، ویژوئل، تھرمل، اولفیکٹری یا ملتی جلتی معلومات؛ قیاس آرائیاں؛ اور حساس ذاتی معلومات۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کہاں اسٹور اور منتقل کرتے ہیں
آپ کی ذاتی معلومات یونائیٹڈ اسٹیٹس میں اسٹور ہوتی ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ پہلے سے یونائیٹڈ اسٹیٹس میں نہیں رہ رہے تو آپ کی ذاتی معلومات یونائیٹڈ اسٹیٹس میں منتقل کر دی جاتی ہیں۔
ہم آپ کی معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں
ہم قانون اور ہمارے کسٹمر رابطوں کے مطابق آپ کی ذاتی معلومات درج ذیل کے لیے استعمال کرتے ہیں:
- ہمارے کاروباری کسٹمرز کی جانب سے شناختی تصدیق اور فراڈ سے بچاؤ کی سروسز انجام دینا؛
- DocV کی سیکیورٹی اور سالمیت یقینی بنانے میں مدد کرنا؛
- ایسے نقائص کی شناخت اور مرمت کرنا جو DocV کی موجودہ یا مطلوبہ فعالیت یا کارکردگی کو خراب کر دیتے ہیں؛ اور
- DocV یا متعلقہ سروسز یا ٹیکنالوجی کو تیار، بہتر، ٹیسٹ یا مرمت کرنے کے لیے اندرونی تحقیق انجام دینا۔
درج ذیل ان مثالوں کی نامکمل فہرست ہے جو بتاتی ہیں کہ Socure آپ کی ذاتی معلومات کو DocV کے حوالے سے کیسے استعمال کرتا ہے:
- شناخت کاران جیسے وہ معلومات جو آپ آن لائن ٹرانزیکشن کے حصے کے طور پر ہمارے کاروباری کسٹمر کو فراہم کرتے ہیں کا شناخت کاران سے موازنہ کیا جا سکتا ہے جو ان دستاویزات کے متنی اور مشین سے پڑھے جا سکنے والے اجزا میں شامل ہوتے ہیں جنہیں آپ DocV کے ذریعے Socure کو جمع کراتے ہیں۔
- بائیو میٹرک معلومات کو آپ کو حقیقی وقت میں تصویر کھینچنے کی ہدایات دے کر جیسے “اپنے فون کو اپنے چہرے سے دور کریں یا “اپنے فون کو اپنے چہرے کی طرف کریں” ایک معیاری شبیہ لینے میں آپ کی مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔” بائیو میٹرک معلومات کو آپ کی سیلفی کا آپ کی شناختی دستاویز پر موجود تصویر سے موازنہ کرنے یا یہ تشخیص کر کے کہ آیا ہم نے آپ کو پہلے دیکھا ہے سیلفی کی دوبارہ تصدیق کی سروسز ہمارے کاروباری کسٹمرز کو فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- حفاظت یافتہ کلاسیفیکیشنز کی خصوصیات کو دستاویز کی ٹائپ (جیسے X ریاست سے ڈرائیونگ لائسنس، Y ملک سے ویزا یا پاسپورٹ)، عمر، جنس اور نسل/قومیت میں پراڈکٹ کی کارکردگی کو ماپ کر نتائج میں جانبداری اور معاونت کے منصفانہ ہونے کے لیے DocV کو ٹیسٹ کرنے کے لیے۔
- ڈیوائس، براؤزر اور نیٹ ورک کی معلومات، بشمول جغرافیائی مقام کا ڈیٹا کو استعمال کیا جا سکتا ہے یہ کھوج لگانے کے لیے کہ آیا کوئی ٹرانزیکشن کسی اجازت یافتہ ملک سے شروع کی گئی ہے یا پھر آپ کی ڈیفالٹ براؤزر ترتیبات کی زبان میں ایک DocV ٹرانزیکشن مکمل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے۔
- اس بارے میں رویے کا ڈیٹا اور قیاس آرائیاں کہ آپ کسی سیشن کے دوران عموماً کس طرح اپنے ڈیوائس سے تعامل کرتے ہیں کو کسی غیر معمولی چیز کا کھوج لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے (یعنی ایسے رویوں کی نشاندہی کرنے کے لیے جن کے ذریعے آپ عمومی طور پر اپنے ڈیوائس سے تعامل کرتے ہیں)۔ مثال کے طور پر، اگر آپ عموماً اپنے iPhone 13 کے ذریعے تصویر کھینچنے میں 30 سیکنڈز لیتے ہیں لیکن کوئی شخص آپ ہونے کا بہانہ کر کے ایک Android ڈیوائس کے ذریعے ایک ایسے IP پتے سے ملی سیکنڈز میں ایک تصویر لیتا ہے جو آپ کے لیے غیر معمولی ہے تو یہ آپ کے ڈیوائس پر ایک غیر معمولی رویہ ہو گا۔
- تصویروں کو شناخت کاران، بائیو میٹرک معلومات اور حفاظت یافتہ کلاسیفیکیشنز کی خصوصیات اخذ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تصویروں کو مشین لرننگ ماڈلز کی تربیت اور انہیں ٹیسٹ کرنے نیز بار بار دوہرائے گئے دھوکے بازی پر مبنی یا مضر تعاملات میں استعمال کردہ شبیہوں کی فہرست برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جہاں قانون کی اجازت یا تقاضہ ہو، Socure آپ کی معلومات کو درج ذیل کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے:
- وفاقی، ریاستی یا مقامی قوانین، اصول یا ضوابط کی اطاعت کرنا جیسے ڈیٹا کے حقوق کی درخواستوں کی تصدیق اور انہیں مکمل کر کے؛
- سول، مجرمانہ، یا انضباطی انکوائری، تفتیش، سفینا، یا وفاقی، ریاستی، مقامی یا دیگر حکومتی حکام کی طرف سے سمن کی اطاعت کرنا؛
- ایسے طرزِ عمل یا سرگرمی کے بارے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے تعاون کرنا جس کے بارے میں ہم یا ہمارے کسٹمرز معقول طور پر اور نیک نیتی سے یقین رکھتے ہیں کہ وہ وفاقی، ریاستی، مقامی یا بین الاقوامی قوانین، اصولوں یا ضوابط کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں؛
- قانونی دعووں کی تفتیش کرنا، انہیں قائم کرنا، نافذ کرنا، ان کے لیے تیاری کرنا یا ان کا دفاع کرنا؛ اور/یا
- ایسے اندرونی آپریشنز انجام دینا جو آپ کی معقول توقعات سے مطابقت رکھتے ہوں یا بصورتِ دیگر ہماری طرف سے DocV کی فراہمی میں آپ کی ذاتی معلومات کی پراسیسنگ سے مطابقت پذیر ہوں۔
Socure کا بائیو میٹرک معلومات کا استعمال امریکی ریاستی صحت کی رازداری کے قوانین کے مقاصد کے لیے “کنزیومر صحت کا ڈیٹا” کی تعریف پر پورا نہیں اترتا، بشمول کیونکہ ذاتی معلومات سلامتی کے حادثات، شناخت کی چوری، فراڈ، ہراسانی، مضر یا دھوکا دہی پر مبنی سرگرمیوں سے بچنے، ان کا کھوج لگانے، ان کے خلاف حفاظت کرنے یا ردِ عمل دکھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
ہم آپ کی معلومات کا کیسے انکشاف کرتے ہیں
درج ذیل ٹیبل ان موصول کنندگان کی وضاحت کرتا ہے جنہیں DocV، انکشاف کے مقاصد اور انکشاف کردہ ذاتی معلومات کے زمروں کے حوالے سے Socure آپ کی ذاتی معلومات بتا سکتا ہے۔
ذاتی معلومات کے موصول کندگان اور
انکشاف کا مقصد (مقاصد) |
انکشاف کردہ ذاتی معلومات کے زمرے |
کاروباری کسٹمرز یا متوقع کسٹمرز آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے اور فراڈ سے بچنے کے لیے آپ کی ذاتی معلومات موصول کر سکتے ہیں۔ | – شناخت کاران
– حفاظت یافتہ کلاسیفیکیشنز کی خصوصیات – ڈیوائس، براؤزر اور نیٹ ورک کی معلومات، بشمول جغرافیائی مقام کا ڈیٹا – اس بارے میں رویے کا ڈیٹا اور قیاس آرائیاں کہ آپ کسی سیشن کے دوران عمومی طور پر اپنے ڈیوائس کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں – تصویریں |
فریقِ ثالث سروس فراہم کنندگان درج ذیل مقاصد کے لیے آپ کی ذاتی معلومات موصول کر سکتے ہیں: (الف) ہماری جانب سے کسی DocV ٹرانزیکشن کو مکمل اور اسپورٹ کرنا؛ اور/یا (ب) کلاؤڈ میں معلومات اسٹور کرنا۔ | – شناخت کاران
– بائیو میٹرک معلومات (صرف کلاؤڈ اسٹوریج) – حفاظت یافتیہ کلاسیفیکیشنز کی خصوصیات (صرف کلاؤڈ اسٹوریج) – ڈیوائس، براؤزر اور نیٹ ورک کی معلومات، بشمول جغرافیائی مقام کا ڈیٹا (صرف کلاؤڈ اسٹوریج) – اس بارے میں رویے کا ڈیٹا اور قیاس آرائیاں کہ آپ کسی سیشن کے دوران عمومی طور پر اپنے ڈیوائس کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں (صرف کلاؤڈ اسٹوریج) – تصویریں |
کارپوریٹ ماتحت اور ملحقہ ادارے درج ذیل مقاصد کے لیے آپ کی معلومات موصول کر سکتے ہیں: (الف) کسی DocV ٹرانزیکشن کو مکمل اور اسپورٹ کرنا؛ (ب) اندرونی تحقیق، جیسے وقت کے ساتھ فراڈ اور شناخت کے رجحانات کا مطالعہ کرنا؛ (ج) جانبداری اور انصاف پسندی کو ٹیسٹ کرنا؛ اور/یا (د) مشین لرننگ ماڈلز کی تربیت، تیاری، توثیق اور/یا بہتری۔ | – شناخت کاران
– بائیو میٹرک معلومات – حفاظت یافتہ کلاسیفیکیشنز کی خصوصیات – ڈیوائس، براؤزر اور نیٹ ورک کی معلومات، بشمول جغرافیائی مقام کا ڈیٹا – اس بارے میں رویے کا ڈیٹا اور قیاس آرائیاں کہ آپ کسی سیشن کے دوران عمومی طور پر اپنے ڈیوائس کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں – تصویریں |
Socure فریقینِ ثالث کو بائیو میٹرک ڈیٹا یا دیگر ذاتی معلومات فروخت نہیں کرتا، لیز پر نہیں دیتا یا ٹریڈ نہیں کرتا اور اس کے پاس اصل علم نہیں ہے کہ یہ 16 سال سے کم عمر کنزیومرز کی ذاتی معلومات کو بیچتا یا ان کا اشتراک کرتا ہے، جیسا کہ قابلِ اطلاق قانون میں بتایا گیا ہے۔ Socure کیلیفورنیا کنزیومر پرائیویسی ایکٹ ریگولیشنز کے سیکشن 7027(l) میں بیان کردہ مقاصد کے علاوہ کسی مقصد سے حساس ذاتی معلومات کا انکشاف نہیں کرتا۔
ہم آپ کی معلومات کتنا عرصہ برقرار رکھتے ہیں
ہم نے وقت کے ساتھ کچھ فراڈیوں کو سینکڑوں نقلی شناختی دستاویزات اور سیلفیاں بناتے ہوئے دیکھا ہے۔ شناخت کی تصدیق اور فراڈ سے جاری بچاؤ میں آپ کی ذاتی معلومات کی پیشین گوئی کی ویلیو کے تعلق سے Socure کے انجام دیے گئے تجزیے کے مطابق، درج ذیل شیڈیولز DocV میں جمع اور استعمال کردہ ذاتی معلومات کو Socure کی طرف سے برقرار رکھنے کے زیادہ سے زیادہ عرصوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ذاتی معلومات کے زمرے | برقرار رکھنے کا عرصہ
|
شناخت کاران | جمع آوری سے لے کر زیادہ سے زیادہ 7 سالوں تک |
بائیو میٹرک معلومات | Socure کے ساتھ آپ کے آخری تعامل سے زیادہ سے زیادہ 3 سالوں تک |
حفاظت یافتہ کلاسیفیکیشنز کی خصوصیات | Socure کے ساتھ آپ کے آخری تعامل سے زیادہ سے زیادہ 3 سالوں تک
|
ڈیوائس، براؤزر اور نیٹ ورک کی معلومات، بشمول جغرافیائی مقام کا ڈیٹا | جمع آوری سے لے کر زیادہ سے زیادہ 7 سالوں تک |
اس بارے میں رویے کا ڈیٹا اور قیاس آرائیاں کہ آپ کسی سیشن کے دوران عمومی طور پر اپنے ڈیوائس کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں
|
جمع آوری سے لے کر زیادہ سے زیادہ 7 سالوں تک |
تصویریں | Socure کے ساتھ آپ کے آخری تعامل سے زیادہ سے زیادہ 3 سالوں تک |
ہو سکتا ہے کہ آپ کی ذاتی معلومات کو اوپر بیان کردہ عرصوں سے کم عرصے کے لیے برقرار رکھا جائے بشرطیکہ قانون یا معاہدہ حذف کرنے کا تقاضہ کرے، یا وہ معلومات جس مقصد کے لیے جمع کی گئی تھی اس کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔
خصوصی نوٹس برائے ڈیٹا کے حقوق کی درخواستیں: ذاتی معلومات جو آپ کی طرف سے ڈیٹا کے حقوق کی درخواست کرنے سے متعلق آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں تصدیق کے بعد 7 دنوں کے اندر حذف کر دی جائیں گی۔ اپنے ڈیٹا کے حقوق کے نفاذ کی آپ کی درخواست کے ریکارڈز، اور ہماری طرف سے اپنے تکمیل کے فرض کی اطاعت، کو قابلِ اطلاق قانون کے تحت برقرار رکھا جاتا ہے۔
ہم آپ کی معلومات کی کیسے حفاظت کرتے ہیں
Socure معلومات کو ضائع ہونے، چوری ہونے، غلط استعمال، غیر اجازت یافتہ رسائی، انکشاف، تبدیلی اور تباہی سے قابلِ اطلاق قانون کے تحت بچانے کے لیے کمرشل طور پر موزوں جسمانی، الیکٹرانک اور طریقہ کار کے حفاظتی اقدامات استعمال کرتا ہے، اور ہم اپنے کسٹمرز اور فریقِ ثالث سروس فراہم کنندگان سے یہی کرنے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ بائیومیٹرک معلومات کو بھی اسی طرح کی سخت رازداری اور سیکیورٹی کی حفاظتیں حاصل ہوتی ہیں جیسی دیگر حساس ذاتی معلومات کو۔ اس میں شامل ہے حرکت اور ساکت ہونے کے دوران خفیہ کاری، سخت رسائی اور کنٹرولز، ڈیٹا کو کم سے کم کرنا اور ڈیٹا گورننس کے طریقہ ہائے کار۔ Socure کے ڈیٹا کی حفاظت کے معمولات کا بار بار آڈٹ کیا جاتا ہے اور ہم ISO 27001 اور SOC 2 Type 2 سرٹیفیکیشنز کو برقرار رکھتے ہیں۔ آخر میں ہم یہ بتاتے چلیں کہ یہ ضمانت قطعاً نہیں دی جا سکتی کہ حفاظتی یا سیکیورٹی کے انتظامات سیکیورٹی کے کسی حادثے کو روکنے کے لیے کافی ہوں گے۔
آپ کے ڈیٹا کے حقوق
عموماً آپ کے پاس متعلقہ سپروائزری اتھارٹی کو شکایت کرنے اور آپ کے حقوق کے نفاذ میں امتیاز نہ برتے جانے کا حق ہوتا ہے۔ مزید برآں، آپ کے رہائشی علاقے کی بنیاد پر، آپ کو DocV کے حوالے سے درج ذیل میں سے ایک یا زیادہ ڈیٹا کے حقوق حاصل ہو سکتے ہیں:
- جاننے / مطلع کیے جانے کا حق ان ذاتی معلومات یا ذاتی معلومات کے زمروں کے بارے میں جو ہم آپ کے متعلق رکھتے ہیں۔
- رسائی کا حق ان ذاتی معلومات کی نقل کو جو ہم آپ کے متعلق رکھتے ہیں۔
- دستگی کا حق ان غلط معلومات کے حوالے سے جو ہم آپ کے متعلق رکھتے ہیں۔
- حذف کرنے / مٹانے کا حق آپ کے متعلق ذاتی معلومات کو
- بعض پراسیسنگ میں عدم شرکت / اعتراض کرنے کا حق، جیسے پروفائلنگ کی بعض اقسام۔
- پروسیسنگ پر پابندی لگانے کا حق، اگر آپ بعض محدود قابلِ اطلاق حالات پر پورا اترتے ہیں۔
- رضامندی سے دستبردار ہونے کا حق کسی بھی وقت، بغیر معاوضے کے۔ ایسی کسی بھی دستبرداری کا اطلاق مستقبل پر ہو گا اور اس کا اثر آپ کی پہلے سے آزادانہ طور پر دی گئی رضامندی کے مطابق کی گئی سابقہ پروسیسنگ پر نہیں ہو گا۔
- اپیل کرنے کا حق انکار کے خلاف تاکہ ابتدائی فیصلہ موصول ہونے کے بعد معقول دورانیے میں آپ کی کسی درخواست پر کارروائی کی جائے۔
رضامندی کی کسی بھی دستبرداری کا اطلاق مستقبل کی پراسیسنگ پر ہو گا اور اس کا اثر آپ کی پہلے سے آزادانہ طور پر دی گئی واضح رضامندی کے مطابق کی گئی سابقہ پروسیسنگ پر نہیں ہو گا۔ ڈیٹا کی منتقلی کا حق Socure پر لاگو نہیں ہوتا، لیکن ہم رسائی کی ایسی درخواست کے جواب میں جو اسٹرکچرڈ، عام طور پر استعمال ہونے والے اور مشین ریڈ ایبل فارمیٹ میں ہو آپ کو معلومات فراہم کرنے کے لیے معقول کوشش کرتے ہیں۔
آپ کے ڈیٹا کے حقوق کا اطلاع کیسے کیا جائے
کسی مخصوص DocV ٹرانزیکشن سے متعلق آپ کے ڈیٹا کے حقوق نافذ کرنے کے لیے، اپنی درخواست اس Socure کاروباری کسٹمر کو جمع کرائیں جس نے آپ کو Socure کو بھیجا تاکہ وہ اپنے سروس فراہم کنندہ کے طور پر ہمیں درخواست بھیج سکیں۔ ہم ان کی تحریری ہدایات کے بغیر اپنے کاروباری کسٹمر ڈیٹا کو پراسیس نہیں کر سکتے۔
اپنے حقوق کے نفاذ کے لیے جیسے وہ Socure کے ڈیٹا وینڈر کے ڈیٹا سے تعلق رکھتے ہیں، براہ مہربانی ہمارا ڈیٹا کے حقوق کا فارم مکمل کریں۔ چونکہ ڈیٹا کے حقوق دنیا بھر میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں، اس لیے فارم میں مختلف قسم کے ڈیٹا کے حقوق دیے گئے ہیں جو آپ کی رہائش کی بنیاد پر ہو سکتا ہے آپ کو دستیاب ہیں اور ہو سکتا ہے نہ ہوں۔ ذہن میں رکھیں کہ ہم ہو سکتا ہے آپ کی درخواست کو پورا کرنے کے قابل نہ ہوں اگر قانون آپ کو وہ حق نہیں دیتا جو آپ نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تصدیق کے قابل ڈیٹا کی حفاظت کے حقوق کی درخواستیں: جہاں قابلِ اطلاق یا درکار ہوا، Socure یہ تصدیق کرنے کے لیے کمرشل طور پر معقول طریقے استعمال کرے گا کہ آپ نے ایک قابلِ تصدیق درخواست جمع کرائی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہو سکتا ہے ہمیں آپ کو اضافی معلومات کا کہنا پڑے، آپ کی شناخت کی تصدیق کرنا پڑے اور کچھ ذاتی معلومات برقرار رکھنا پڑیں یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ہم نے آپ کی درخواست کی تعمیل کی۔
اجازت یافتہ ایجنٹ: جہاں قانون کی اجازت ہو، مناسب تصدیق اور دیگر قابلِ اطلاق قانونی تقاضوں کے تحت، آپ Socure کا اوپر لنک کردہ ڈیٹا کے حقوق کا فارم استعمال کر کے اپنی جانب سے ڈیٹا کے حقوق کی درخواست دینے کے لیے ایک اجازت یافتہ ایجنٹ مختص کر سکتے ہیں۔ آپ کے اجازت یافتہ ایجنٹ کو آپ کی جانب سے درخواست دینے کے لیے ایجنٹ کے اختیار کی حمایت کرنے والی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔ اسی طرح ہم آپ سے تقاضہ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی شناخت کی براہ راست ہمیں تصدیق کریں اور درخواست کی توثیق کریں۔
پراسیسنگ کی قانونی وجوہات (غیر امریکی لوگ)
کینیڈا کے رہائشی: آپ کی ذاتی معلومات پر آپ کی واضح رضامندی سے کارروائی کی جاتی ہے۔
یوکے یا یورپئن اکنامک ایریا کے رہائشی: (الف) آپ کی بائیو میٹرک معلومات کو آپ کی واضح رضامندی کے بعد پراسیس کیا جاتا ہے؛ (ب) آپ کے نسلی یا قومیتی ماخذ کے ڈیٹا کو ٹھوس عوامی مفاد کی وجوہات کی بنا پر پراسیس کیا جاتا ہے؛ اور (ج) آپ کی باقی ذاتی معلومات کو جائز مفادات جیسے فراڈ سے بچاؤ کے مقصد سے پراسیس کیا جاتا ہے۔ ڈیٹا کے حقوق کی درخواستوں کا جائزہ لینے اور ان کی تکمیل کے لیے پراسیس کردہ ذاتی معلومات ایک قانونی فریضے کی تعمیل کے لیے پراسیس کی جاتی ہیں۔ جہاں Socure جائز مفادات پر انحصار کرتا ہے، وہاں ہم آپ کے ہمارے کاروباری کسٹمرز کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر آپ کی معقول توقعات کو مدِ نظر رکھتے ہیں اور شناختوں کی توثیق کرنے، خطرے کا اندازہ لگانے اور سیکیورٹی کے حادثات، شناخت کی چوری، فراڈ، ہراسانی، نیز مضر، دھوکا دہی پر مبنی یا غیر قانونی سرگرمیوں سے بچنے، ان کا سراغ لگانے، ان سے حفاظت کرنے یا ان کے خلاف دفاع کرنے، یا ردِ عمل دکھانے کی ہمارے کاروباری کسٹمز کی درخواستوں کو اسپورٹ کرنے کی Socure کی ضرورتوں کے خلاف متوازن کرتے ہیں۔
ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورکس (صرف یوکے، ای ای اے، سوئٹزر لینڈ)
Socure ای یو-یو ایس ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورک (EU-U.S. DPF)، یوکے ایکسٹنشن برائے EU-U.S. DPF نیز سوئس-یو ایس ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورک (Swiss-U.S. DPF) جیسا کہ یو ایس شعبہ کامرس نے ترتیب دیے ہیں کی تعمییل کرتا ہے۔ Socure نے یو ایس شعبہ کامرس کو تصدیق کی ہے کہ وہ EU-U.S. ڈیٹا رازداری کے فریم ورک کے ان اصولوں (EU-U.S. DPF اصول) کی تعمیل کرتا ہے جو EU-U.S. DPF پر انحصار کرتے ہوئے یورپی یونین کی طرف سے موصول ہونے والی ذاتی معلومات نیز UK ایکسٹنشن برائے EU-U.S. DPF پر انحصار کرتے ہوئے یوکے (اور جبرالٹر) کی طرف سے موصول ہونے والی ذاتی معلومات کی پراسیسنگ کے حوالے سے ہیں۔ Socure نے یو ایس شعبہ کامرس کو تصدیق کی ہے کہ یہ سوئس-یو ایس ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورک کے اصولوں (سوئس-یو ایس DPF اصول) کی تعمییل کرتا ہے سوئس-یو ایس DPF پر انحصار کرتے ہوئے سوئٹرز لینڈ سے موصول ہونے والی ذاتی معلومات کی پراسیسنگ کے حوالے سے۔ Socure وفاقی تجارتی کمیشن کی تفتیشی اور نفاذی طاقتوں کے تابع ہے۔
ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورکس کی رو سے، یورپی یونین، یوکے اور سوئس افراد کو حق حاصل ہے کہ ہم سے تصدیق حاصل کریں کہ آیا ہم امریکہ میں آپ سے متعلق ذاتی معلومات کو برقرار رکھتے ہیں۔ درخواست کرنے پر، ہم آپ کو اس ذاتی معلومات تک رسائی دیں گے جو ہم آپ کے متعلق رکھتے ہیں۔ آپ ان ذاتی معلومات کو درست، تبدیل یا حذف بھی کر سکتے ہیں جو ہم آپ کے بارے میں رکھتے ہیں۔ کوئی فرد جو رسائی چاہتا ہے یا جو ڈیٹا کے رازداری کے فریم ورکس کے تحت امریکہ میں منتقل شدہ غلط ڈیٹا کو درست، تبدیل یا حذف کرنا چاہتا ہے، اسے چاہیے کہ اپنی درخواست اس فارم کے ذریعے جمع کرائے۔ اگر ڈیٹا کو ہٹانے کی درخواست کی جاتی ہے تو ہم معقول فریم ورک کے اندر ردِ عمل دیں گے۔
ہم افراد کو عدم شرکت، یا حساس ڈیٹا کے لیے شرکت کا اختیار فراہم کریں گے قبل اس کے کہ ہم اپنے ایجنٹس کے علاوہ فریقینِ ثالث سے آپ کے ڈیٹا کا اشتراک کریں، یا قبل اس کے کہ ہم اسے ایسے مقصد کے لیے استعمال کریں جو اس سے مختلف ہو جس کے لیے ہم نے اسے ابتدا میں جمع کیا تھا اور بعد ازاں اس کی اجازت دی تھی۔ اپنی ذاتی معلومات کے استعمال اور انکشاف کو محدود کرنے کی درخواست کرنے کے لیے، براہ مہربانی اس فارم کے ذریعے ایک تحریری درخواست جمع کرائیں۔
بعض صورتوں میں، ہم سے تقاضہ کیا جا سکتا ہے کہ عوامی حکام کی طرف سے قانونی درخواستوں کے جواب میں ذاتی ڈیٹا کا انکشاف کریں، بشمول قومی سلامتی یا قانون کے نفاذ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے۔
Socure کی اس ذاتی ڈیٹا کے لیے جوابدہی جو یہ امریکہ میں ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورکس کے تحت موصول کرتا ہے اور بعد ازاں کسی فریقِ ثالث کو منتقل کرتا ہے ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورک کے اصولوں میں بیان کی گئی ہے۔ خاص طور پر، Socure ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورک کے اصولوں کے تحت ذمہ دار اور جوابدہ رہتا ہے اگر وہ فریقِ ثالث ایجنٹس جنہیں یہ ذاتی ڈیٹا کو اس کی جانب سے پراسیس کرنے کا کام سونپتا ہے ایسا اصولوں کے برخلاف کرتے ہیں، سوائے تب جب Socure ثابت کر دے کہ وہ نقصان پہنچانے والے واقعہ کا ذمہ دار نہیں ہے۔
ای یو-یو ایس DPF، یوکے ایکسٹینشن برائے ای یو-یو ایس DPF اور سوئس-یو ایس DPF اصولوں کی تعمیل کرتے ہوئے، Socure آپ کی رازداری اور آپ کی ذاتی معلومات کی ہماری جمع آوری اور استعمال جو ای یو-یو ایس DPF، یوکے ایکسٹینشن برائے ای یو-یو ایس DPF اور سوئس-یو ایس DPF اصولوں کے تحت امریکہ میں منتقل کی گئی تھیں کے بارے میں شکایات کو حل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ یورپی یونین، یوکے اور سوئس افراد جن کے سوالات یا شکایات ہیں کو پہلے Socure سے privacy@socure.com پر رابطہ کرنا چاہیے۔
Socure کا یہ بھی عزم ہے کہ ای یو-یو ایس DPF پروگرام کے تحت غیر حل شدہ رازداری کی شکایات کو تنازعے کے حل کے ایک آزاد طریقہ کار، ڈیٹا رازداری کے فریم ورک کی سروسز، جن کا انتظام BBB نیشنل پروگرامز کرتا ہے، کی طرف ریفر کیا جائے۔ اگر آپ کو اپنی شکایت کو تسلیم کرنے کی اطلاع بروقت نہیں ملتی یا اگر آپ کی شکایت سے تسلی یافتہ طریقے سے نہیں نمٹا گیا، تو براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے اور/یا شکایت فائل کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں۔ یہ سروس آپ کو مفت فراہم کی گئی ہے۔
اگر آپ کی ای یو-یو ایس DPF شکایت مذکورہ بالا طریقوں سے حل نہیں ہو سکتی تو آپ کچھ باقی ماندہ دعووں کے لیے جو تلافی کے دیگر طریقوں سے حل نہیں ہوئے پابند کرنے والی ثالثی کو طلب کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
اگر اس رازداری کے بیان میں موجود شرائط اور ای یو-یو ایس DPF اصولوں اور/یا سوئس-یو ایس DPF اصولوں کے درمیان کوئی تضاد ہے تو متعلقہ اصول نافذ ہوں گے۔ ای یو-یو ایس DPF پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ مہربانی اس ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں۔ آپ Socure کی شرکت کی تصدیق یہاں کر سکتے ہیں۔
ہم سے کیسے رابطہ کیا جائے
براہ مہربانی ہمیں اپنی شناختی دستاویزات، سیلفیاں یا دیگر ذاتی معلومات ای میل نہ کریں۔ اگر آپ کو اپنی دستاویزات جمع کرانے میں مشکل پیش آ رہی ہے یا کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے نتیجے کو ٹربل شوٹ کرنے یا سمجھنے کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو براہ مہربانی Socure کاروباری کسٹمر سے رابطہ کریں جس نے آپ کو ہمیں بھیجا۔
Socure کی رازداری کی ٹیم سے رابطہ کرنے کے لیے، بشمول ہمارے ڈیٹا کے تحفظ کے افسر (DPO) سے، آپ privacy@socure.com کو ای میل کر سکتے ہیں یا 1-888-690-3709 پر کال کریں۔ ہمارا DPO ایویئڈ لیون-گر ہے جو Socure کا جنرل کونسل اور قانونی شعبے کا VP ہے۔
جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) کے آرٹیکل 27 کی روشنی میں، Socure نے ای یو میں اپنے GDPR نمائندے کے طور پر یورپیئن ڈیٹا پروٹیکشن آفس (EDPO) مقرر کیا ہے۔ آپ GDPR سے متعلق معاملات کے سلسلے میں EDPO سے رابطہ کر سکتے ہیں: (1) EDPO کا آن لائن درخواست فارم استعمال کر کے؛ یا (2) EDPO کو Avenue Huart Hamoir 71, 1030 Brussels, Belgium پر لکھ کر۔
یوکے GDPR کے آرٹیکل 27 کی روشنی میں، Socure نے اپنے یوکے میں یوکے GDPR نمائندے کے طور پر EDPO UK Ltd کو مقرر کیا ہے۔ آپ یوکے GDPR سے متعلق معاملات کے سلسلے میں EDPO یوکے سے رابطہ کر سکتے ہیں: (1) EDPO کے آن لائن درخواست فارم کو لکھ کر؛ یا (2) EDPO UK کو 8 Northumberland Avenue, London WC2N 5BY, United Kingdom پر لکھ کر